چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے تین مریض جاں بحق۔

ایبٹ آباد: چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے تین مریض جاں بحق۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کویڈ آئی سی یو میں زیرعلاج نیاز محمد ولدشاہزمان سکنہ مانسہرہ،ایبٹ آباد کی رہائشی شمائلہ ریاض زوجہ ریاض اورایبٹ آباد کے رہائشی موسیٰ خان انتقال کرگئے۔ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے چھ مختلف علاقوں میں صرف نام کی حد تک ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیاتھا۔ لیکن عملی طور پر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ لوکل ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم کی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا۔ جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!