صوبائی وزیرخوراک قلندرخان لودھی کے حکم پر جبی روڈ سے لینڈسلائیڈنگ کو ختم کردیاگیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)سابق وی سی ناظم جرل کی کوششوں سے جبی روڈ پر 20 سال کے بعدصفائی اورپرانی لینڈسلائیڈنگ جو پہلی مرتبہ اٹھا کر روڈ کو صاف کیا گیا جس پر ہم اہلیان جبی صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی اور سی اینڈ ڈبلیوکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشین بھیج کر روڈ کو صاف کروایا۔

ذرائع کے مطابق سابق وی سی ناظم جرل کی کوششوں سے 20 سال بعد جبی روڈ کو صاف اور پرانی لینڈ سلائیڈنگ ہٹوا دی سابق وی سی ناظم علی حیدر خان نے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی سے مشین منظور کروا کر روڈ سے سارا ملبہ صاف کروا دیا جس سے اہلیان جبی کی سفری مشکلات ختم ہوگئی ہیں اہلیان جبی نے ناظم علی حیدر اور صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اہلیان جبی کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ کو صاف کروایا اور روڈ پر پڑی 20 سال پرانی لینڈ سلائیڈنگ بھی ہٹوا دی سابق وی سی ناظم علی حیدر خان نے سی اینڈ ڈبلیو کے طارق شاہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کام کے لیئے صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی کے حکم پر جبی اور جرل روڈ کے لیئے مشین بھیجی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!