ایبٹ آباد کی مارکیٹوں میں خریداروں کا بے پناہ رش، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام۔

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شہر بھر کی مارکیٹوں میں خریداروں کا بے پناہ رش، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام، شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات سے بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔جہاں ایبٹ آباد کے شہریوں کے علاوہ دیہی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں آنے والے خریداروں کا رش رہا اور بازاروں میں سخت گرمی کے باوجود تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں دکانداروں نے اپنے اشیا کی من مانی قیمتیں وصول کیں وہیں شہریوں نے بھی بغیر ماسک، ہینڈز گلوز، ہینڈز سینی ٹائزر، سماجی فاصلے اور وبائی مرض کورونا سے بچاؤ کی دیگر احتیاطی تدابیر کو پس پشت ڈال کر خریداری میں مصروف ہیں اور نہ ہی دکانداروں کی جانب سے ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کرایا جارہا ہے۔

مارکیٹوں اور بازاروں کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کبھی تھا ہی نہیں۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی حکومت کی جانب سے جا ری ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں اور کاروباری علاقوں میں تجاوزات سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے اور اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔ ٹریفک کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے راہگیروں کو بھی سخت گرمی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس تو موجود ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال بدتر ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!