گرتاتعلیمی معیار، بورڈ میں ناقص کارکردگی، بچے اوورویٹ:کیڈٹ کالج بٹراسی کی سابق انتظامیہ نے کالج کا بیڑاغرق کردیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) گرتاتعلیمی معیار، بورڈ میں ناقص کارکردگی، بچے اوورویٹ:کیڈٹ کالج بٹراسی کی سابق انتظامیہ نے کالج کا بیڑاغرق کردیا۔ اس ضمن میں سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ کیڈٹ کالج بٹراسی کی سابق انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پچھلے کئی سالوں سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے طلباء نے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی۔ جبکہ کئی سال قبل تک کیڈٹ کالج بٹراسی کے طلباء نہ صرف میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بلکہ این ٹی ایس میں بھی صوبہ بھر میں پوزیشنیں حاصل کرتے تھے۔ کیڈٹ کالج کے انتظامی افسران معیار تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے آپس کی کھینچاتانی میں لگے رہتے تھے۔ جس کی وجہ سے کالج کا معیار تعلیم گرتا گیا اور کسی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ پچھلے کئی سالوں سے کالج کے کسی طالبعلم نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بورڈ میں کوئی پوزیشن نہیں لی۔ جو کہ نہ صرف کالج کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ والدین کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔

والدین کے مطابق کیڈٹ کالج بٹراسی میں تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔کالج میں زیر تعلیم اکثریتی بچے ورزش نہ کرنے کی وجہ سے اوورویٹ ہوگئے ہیں۔ جبکہ کالج کی سابق انتظامیہ نے بچوں کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے ان سے احتجاج بھی کروائے۔ جس پر والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!