موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے چارملزمان گرفتار۔ نو موٹرسائیکلیں برآمد۔

ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے موٹر سائیکل چوری کے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ کو فوری ملزم/ ملزمان کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرنے کی ہدایت دی۔ جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد خان سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا۔

دوران انٹاروگیشن ملزم راحیل خان ولد محمد جاوید سکنہ محلہ پتن نے لندن پلازہ پارکنگ سے موٹر سائیکل نمبری 5328 RIQ چوری کا انکشاف کیا اور ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم راحیل نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مزید اشخاص کا انکشاف کیا۔جس پر تھانہ سٹی پولیس نے فیصل ولد سخی خان سکنہ نسیم ٹاؤن، محمد علی ولد ریاست سکنہ ٹی آئی پی کالونی اور عدنان ولد خیبرالرحمان سکنہ گہر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ضلع ہری پور کے مختلف مقامات سے چوری ہونے والے مزید 8 عدد موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ہری پور میں مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!