جائیداد کے تنازعہ پرسترسالہ شخص کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔

ایبٹ آباد: جائیداد کے تنازعہ پرسترسالہ شخص کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں واقع گاؤں لنگڑیال کے رہائشی سترسالہ محمد بشیر ولد مصری کا طیب ولد اقبال، جاوید ولد اصغر ساکنان دیہہ لنگڑیال کے ساتھ تنازعہ چلا آرہاتھا۔ منگل کی صبح آٹھ بجے دونوں گروپوں میں توں تکرار شروع ہوگئی۔

جس پر ملزمان طیب ولد اقبال، جاوید ولد اصغر نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں محمد بشیر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔و اقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔ تھانہ ناڑہ میں ملزمان طیب ولد اقبال، جاوید ولد اصغر کیخلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!