حویلیاں اور بگنوتر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک جاں بحق۔ دس افراد بری طرح جھلس گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات گاؤں باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی مقامی لوگوں نے خاتون سمیت انکے چار بیٹوں کو شدید زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود یونین کونسل باغ کے محلہ سیریاں میں دن 12بجے آسمانی بجلی گرنے سے کچے مکان میں رہائش پذیر بیوہ اورنگزیب سمیت بیٹے گلفراز,وسیم,زیشان اور یاسین مکان کی چھت گر نے سے دب گئے مقامی افراد نے بارش کے دوران زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اپنی مدد آپ کے تحت تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا تھانہ بگنوتر پولیس بھی اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا چیئرمین ویلج کونسل باغ مشتاق عباسی,جنرل کونسلر شکیل عباسی, عبدالرزاق عباسی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ضلعی انتظامیہ سے بیوہ خاتون کی امداد کا مطالبہ کیا ریسکیو 1122کا بروقت نہ پہنچنے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ریسکیو 1122کا ہرنو میں آفس ہونا چاہیے تاکہ کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیم گاؤں باغ, بانڈی میرا, چہان ودیگر علاقوں میں بروقت پہنچ سکے اور لوگوں کو بروقت امداد مل سکے

چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جانبحق پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جانبحق پانچ شدید زخمی ہو گئے، مقامی نوجوان بارش سے بچنے کے لئے ایک غار میں گئے کہ آسمانی بجلی نے آ لیا،ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے گاؤں پھلوالی چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان زہیب ولد منظور احمد جانبحق جبکہ طفیل اقبال،حسن جلیل اور عمرفاروق شدید زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان گاؤں چٹ پڑی میں کھیل رہے تھے کہ بارش کی وجہ سے میدان کے قریب ایک غار میں بارش سے بچنے کے لئے پناہ لی جہاں پر اچانک آسمانی بجلی گری جس سے غار میں موجود نوجوان جھلس گئے جن میں سے ایک نوجوان موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ ساتھ میں موجود پانچ نوجوان شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس اور 1122 کو اطلاع دی مقامی لوگوں نے زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں لائے جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا واقعہ کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ سمیت متعدد عوامی شخصیات نے ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں میں مریضوں کی عیادت کی اور اس قدرتی آفت پر غم اور دکھ کا اظہار کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!