خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی محکمہ مال کو کروڑوں کا نقصان۔

اسٹام پیپروں کی زمین جائیداد کے سودے طے ہونے لگے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے اہلکار بھی موبائل پراپرٹی ڈیلر بن گئے

عوام کی اکثریت ان پر اعتماد کر کے جمع پونجی سے محروم ہو رہی ہے نگران صوبائی حکومت خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی اٹھائے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی اور ٹیکس کی شرح بڑھنے سے محکمہ مال کو روزانہ لاکھوں کا نقصان اسٹام پیپروں پر زمین جائیداد کے سودے طے ھونے لگے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے اہل بھی موبائل پراپرٹی ڈیلر بن گئے عوام الناس کی کثیر تعدادان پر اعتماد کر کے جمع پونجی سے محروم ہوہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خانہ کاشت کے انتقالات پر سے پابندی اٹھانے کے ساتھ ساتھ انتقالات ورجسٹری پر بھی ٹیکسز کی شرح کو کم کیا جائے۔ہزارہ بھرمیں چند سال قبل زیادہ پچاس فیصد سے زائد خانہ کاشت کے انتقالات درجسٹری مد میں ہزاروں افراد نے زمین اپنے سر چھپانے کیلئے خریدی تھی جس میں زیادہ تر غریب اور متوسط طبقہ کے افراد شامل میں اس وجہ سے خانہ کاشت کی زمین حبیبہ بھی انتقال وراثت حق مہر یا دیگر کسی بھی طرح سے کسی کو بھی منتقل نہیں ھو سکتی جس سے عوام الناس کی اکثریت تذزب مسائل اور پریشانی کا شکار ھے عوامی حلقوں نے گورنمنٹ خیبر پختو خواہ اور فسران بالا سے مطالبہ کیا ھے کہ خانہ کاشت کے انتقالات سے پابندی اٹھائی جائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!