ٹھیکیدار جاوید خان کی گاڑی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگری۔ موقع پر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نواں شہر ڈوھوڈیال کا رہائشی ٹھیکیدار جاوید خان نگکھی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔نعش گاؤں پہنچتے ہیں کہرام مچ گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نواں شہر کا رہائشی ٹھیکیدار جاوید خان نکگی سے گھر کی طرف آرہے تھے کہ اچانک بریک فیل ہونے سے گاڑی گہر کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں جاوید خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں مقامی لوگوں نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کردی اور نعش کو وارثاء کے حوالے کردی نعش آبائی گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!