پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے ملاز میں سڑکوں پر آگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نرسنگ و درجہ چہارم ایسوسی و دیگر ملازمین کی ریلی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جوڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوئی اور لنک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈی ایچ او کے ملازمین کی ایسوسی ایشن، ڈاکٹر ز تنظیم پی ڈی اے، درجہ چہارم ایسوسی ایشن، نرسنگ ایسوسی ایشن کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایم ایس بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عامر اسرار کے تمام ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر معظم خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت الرحمن، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال طاہر خان، درجہ چہارم کے صدر اعجاز خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خان زادہ، ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کر رہے تھے ریلی کے شرکاء کے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں نوں م کو شہداء کے خون سے غداری کو برداشت نہیں کریں گے مسلح افواج ہماری محافظ ہیں ہم اپنے دفاع کو کبھی بھی کمزور نہیں ہونے دیں گے اور نوسٹی کے واقعات میں جو کچھ آرمی تنصیبات، شہداء کی یادگار اور سرکاری ونجی املاک کے ساتھ کیا گیا وہ نا قابل برداشت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ ہے اس دشمن کو فائدہ اور ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!