انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کواہل خانہ سمیت قتل کرنے کیخلاف ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کواہل خانہ سمیت قتل کرنے کیخلاف ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی کوصوابی انٹرچینج کے قریب اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا گیاتھا۔ جس کیخلاف آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ایبٹ آبادکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایبٹ آباد میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا۔ عدالتی اہلکاروں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر شہداء کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!