میرا جانی پر ہائیکنگ کیلئے جانیوالے سیاح جنگل میں گم ہو گئے۔

نتھیاگلی(وائس آف ہزارہ)میرا جانی پر ہائیکنگ کیلئے جانیوالے سیاح جنگل میں گم ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو کی دوڑیں لگ گئیں۔ کئی گھنٹوں کے بعد ڈھونڈ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے پشاور سے میرا جانی ہائیکنگ کے لیے آنے والے سیاحوں تیمور ولد ناصر، عبدالمعز ولد سعید، ثاقب ولد طارق جان، عامر ولد بسم اللہ خان، سکندر حسین ولد افتخار یقین، اور ارسلان ولد عثمان کو میرا جانی پر بارش اور دھند کے باعث راستہ بھول جانے پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ڈی ایس پی گلیات سراج خان اور ایس ایچ او ڈونگاگلی شہریار خان کی نگرانی میں ریسکیو آپریشنمیں ایبٹ آباد پولیس کے کمانڈوز، ریسکیو کے اہلکاروں نے شرکت کی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!