سکول کو زبردستی تالے لگانے والے میاں بیوی جیل پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈھیری میرا گرلز ہائی سکول کو تالے لگا کر بند کرنے والا سابق نائب ناظم رفیق تنولی اور اسکی اہلیہ مسماۃ فائزہ رفیق ضمانت قبل گرفتاری منسوخ ہونے پر دونوں ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ڈھیری میرا کے رہائشی سابق نائب ناظم رفیق تنولی نے اپنی جائیداد پر سکول کے لیے جگہ دے رکھی تھی جس پر سکول تمعیر ہونے کے بعد نائب ناظم کی اہلیہ کو بطور لیب اٹینڈ تعینات کر دیا گیا تھا کہ مگر نائب ناظم کی کی اہلیہ اس بات کو جواز بنا کر سکول میں ڈیوٹی نہیں کر رہی تھی کہ یہ سکول ہماری جگہ پر ہے گزشتہ دنوں سکول ہیڈ ٹیچر نے مسماۃ ف رفیق کو کہا کہ آپ اپنا کام کریں جس پر مسماۃ ف نے کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہیڈ ٹیچر پر الزمات لگاتے ہوئے انہیں حراساں کرنا شروع کر دیا اور ہیڈٹیچر کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے جس پر سکول کی ہیڈ ٹیچر نے دونوں میاں بیوی کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کروا دی جس پر دونوں ملزمان نے نے عدالت سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروا لی جس پر گزشتہ روز عدالت نے دونوں ملزمان کی بی بی کے کینسل کر دی جس پر دونوں ملزمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!