حفاظتی انتظامات کے بغیرچلنے والے کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول نے یونیورسٹی کے طالبعلم کی جان لے لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول میں ہری پور کا رہائشی ایبٹ آباد یونیورسٹی کا طالبعلم ڈوب کر جاں بحق۔سوئمنگ پول میں کوہی سہولت میسر نہیں پانچ سو روپے فی گھنٹہ کیا جارھا ہے نہ ہی تربیت نہ ہی ایمرجنسی کی کوہی سہولت میسر ہے۔ نوجوان کو باہر نکالا تو اس کی سانس چل رہی تھی:ساتھی کا بیان۔

نعش کو بینظیر شہید ٹیچنگ ہ ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے اور تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ہری پور کھلابٹ بٹ کا رہائشی نوجوان شاہد ولد عبدالمالک جمعرات کے روز کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اس دوران کینٹ بورڈ کی پول سٹاف کی بہ حسی پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے نوٹس لینے کا مطالبعہ کیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی مذید تفتیش شروع کر دی ہے متوفی شاہد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈی فارمیسی کا طالبعلم تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!