شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں حادثہ۔ دو مزدور جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں حادثہ۔ دو مزدور جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تھانہ شیروان کی حدود بانڈی نکڑا میں سوپ سٹون کی کان میں پانچ مزدور پھنس گئے، ابتدائی طور پر پولیس سمیت دیگر ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے تین مزدورں کو ریسکیو کر لیاتاہم دو مزدور نہ مل سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جان ولد خان ولی سکنہ جبوڑی مانسہرہ، شاہزیب ولد اورنگزیب سکنہ کوٹلہ، واجد ولد ریاض سکنہ چلہتھر کو نکال لیا۔ ریسیکو ایبٹ آباد کے پاس آپریشنل سامان نہ ہونے کی وجہ سے پشاور سے ٹیم منگوائی گئی۔ پشاور سے آئی ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے مزدوروں شعیب ولد صدیق سکنہ بریلہ اور ساجد ولد اورنگزیب سکنہ چٹھہکی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔

مائن حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شعیب کی نماز جنازہ آج شام چاربجے بریلہ جبکہ ساجد کی نماز جنازہ شام پانچ بجے چٹھہ میں ادا کی جائے گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!