چوروں نے چوکیدار کو لہولہان کرکے تین دوکانیں لوٹ لیں۔

قلندرآباد:تھانہ مانگل کی حدود لودھی آباد میں چوروں نے رات کی تاریکی میں چوکیدار کو لہو لہان کر کے تین دوکانیں لوٹ لیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود لودھی آباد مین شاہرہ ریشم سے چور رات کی تاریکی میں تین دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری میں مصروف تھے کہ چوکیدار نے دیکھ لیا اور موقع پر پہنچ کر چوکیدار نے چوروں کو دبوچ لیا

مگر چوروں نے چوکیدار کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر دیا۔تا ہم شو شرابا سن کر ساتھ دوکانوں میں سوئے ہوئے لوگ موقع پر پہنچ گئے تاہم چور تین دوکانوں سے ہزاروں مالت کے موبائل کارڈ،سگریٹ اور دیگر اشیاء لیکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔چوکیدار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے چوکیدار کے مطابق دو چور تھے جنہوں نے اپنامنہ نقاب سے ڈھانپا ہو ا تھا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی چوریاں ہو چکی ہیں ان چوروں کو پولیس پکڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،پولیس نے دوکانوں سے فنگر پرینٹس و دیگر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!