شیروان:جعلی چالانوں پر سوپ سٹون لے جانیوالوں کیخلاف کارروائی۔ ڈرائیور لوڈ ٹرک سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)جعلی چالانوں پر سوپ سٹون لے جانیوالوں کیخلاف کارروائی۔ ڈرائیور لوڈ ٹرک سمیت گرفتار۔ تھانہ شیروان میں مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ شیروان کے گردونواح میں سوپ سٹون کا کاروبار کیا جاتاہے۔ تھانہ شیروان کے ایس ایچ او تھانہ شہریارخان کو اطلاع ملی کہ ایک ہی چالان پر سوپ سٹون سے بھرے کئی ٹرک لے جائے جاتے ہیں اورکھنڈہ کھوہ کی کان کے ٹھیکیدار سوپ سٹون کی گاڑیاں ایک ہی چالان پر بغیراندراج کے متعدد گاڑیاں لے جاتے ہیں۔ جس سے لیز ہولڈر اور محکمہ معدنیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔تھانہ شیروان کے ایس ایچ او شہریار خان نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک نمبراے جے کے بی:7145کوروک کر چیک کیا تواس میں سوپ سٹون لوڈ تھا۔ ڈرائیور نے اپنا نام محمد فیاض ولد ریاض سکنہ بگاریاں بتایا اور رسید نمبر14811فیروز مائننگ دی۔ جس پرمحکمہ معدنیات کے کسی مجاز افسر اور تاریخ وغیرہ درج نہ تھی۔ ڈرائیور نے دوران تفتیش بتایاکہ ٹھیکیدار محمد جاوید ولد نیاز محمد سکنہ بچھاہ کلاں نے لوڈ کروائی ہے۔جس پر ڈرائیور کو گرفتارکرکے سوپ سٹون سے لوڈ گاڑی کو قبضہ میں کرکے ڈرائیور محمد فیاض اور ٹھیکیدار محمد جاوید کیخلاف مائننگ ایکٹ کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی، فراڈکی دفعات173مائننگ ایکٹ، 419/420پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!