لوکل روٹ پر ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک کرایہ بیس روپے کیاجائے: شہریوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) لوکل روٹ پر ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک کا کرایہ 20روپے کرنے کے لئے شہری نے سیکرٹری آر ٹی اے کو تحریری طور درخواست دیدی ہے۔نواں شہر روٹ پر بھی کالا پل تک 20روپے کرایہ وصولی کی جا رہی ہے۔اس حوالہ سے شہریوں نے میڈیا سروے میں بتایا کہ ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد تک فی سواری کرایہ 20 روپے کیا جائے سرکاری کرایہ نامہ پر لوکل روٹ پر 23 روپے کرایہ کی جگہ 25 روپے لیا جا رہا ہے شہریوں نے پولیس کے اعلی حکام سے بھی کرایہ نامہ پر پابندی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے کمپلیکس کالاپل تک فی سواری کرایہ 23 روپے مختص کیا گیا ہے شہریوں نے سیٹھی مسجد تک کا کرایہ 20 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سے سی ایم ایچ،کینٹ بورڈ آفس اور مختلف سکولز کے طلباء وطالبات کے لئے سیٹھی مسجد تک کے سفر کے لئے کرایہ 20روپے کیا جائے۔جب کہ اس حوالہ سے شہری نے سیکرٹری آر ٹی اے کے دفتر میں بھی کرایہ مختص کرنے کے لئے تحریری درخواست دی ہے۔شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے زاہد کرایہ وصولی پر بھی ایکشن لینے اور سرکاری کرایہ نامہ پر پابندی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔روٹ پر سوزوکی ڈرائیورز نے فی سواری 25 روپے وصولی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!