گورنرہاؤس نتھیاگلی کو عوام کیلئے کھولنے کی بجائے باڑلگاکر مکمل طور پر بند کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وزیر اعظیم پاکستان کی جانب حکومت آتے ہی ملک بھر کے تمام گونر ہاوُسز،سرکاری گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کے دوعوئے دھرے دھرے رہ گئے صوبائی حکومت کا انوکھا کارنامہ گونر ہاوُس نتھیاگلی کو عوام کے لیے کھولنے کے بجائے گونر ہاوُس کے ارد گرد باڑ لگا کر بند کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت سے قبل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑے بڑے دوعوئے کیے تھے کہ ہماری حکومت آتے ہی ہم وی آئی پی کلچر کو ختم کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام گونر ہاوُسز اور تمام سرکاری کیسٹ ہاوُسز کو عوام کے لیے کھولہ جائے گا تاکہ ان وی آئی پی عمارتوں میں عام عوام بھی آ کر رہائش اختیار کر سکے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر واقع کیسٹ ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جو بعدازاں دوبارہ بند کر دیے گئے مگر افسوس اس دوران بھی گونرہاوُس نتھیاگلی کو عوام کے لیے نہیں کھولا گیا بلکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دس دونوں سے نتھیاگلی گونر ہاوُس کے ادر گرد باڑ لگانا شروع کرتے ہوئے گونر ہاوُس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا گونر ہاوُس اور مقامی زرائع کے مطابق کیونکہ یہاں ہر ہفتے دوہفتے میں یہاں وزیراعظیم عمران خان اور دیگر وزیراء کی آمد ہوتی ہے اس لیے سکیورٹی خدشات کے باعث یہ باڑ لگائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گونر ہاوُس کے قریب سے ہم کو سارٹ کٹ رستے کے زریعے ہم لوگ اپنے گھر کو جاتے تھے مگر جس سے باڑ لگائی گئی ہمیں یہاں سے نہیں گزرنے دیا جا رہا اسی طرح نتھیاگلی آنے والے سیاحوں کو گھوڑوں کے زریعے گڑ سواری کروانے والوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہم بھی اسی رستے سے گھوڑوں کے ذریعے سیاحوں کو مختلف مقامات کی سیر کرواتے تھے مگر بار لگنے کے باعث اب ہمیں بھی جہاں سے گزرنے نہیں دیا جاتا گونر ہاوُس زرائع کے مطابق ہم گونر ہاوُس کی جگہ پر اپنی حد بندی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ باڑ لگائی جا رہی ہے اس حولے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل نہ تو اس کے ارد گرد باڑ لگائی گئی اور نہ ہی کوئی سکیورٹی خدشات ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کے ارد گرد باڑ لگا کر اسے مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے جو ایک قابل مذمت فعل ہے صوبائی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بالکل اور اپنے وعدے کے مطابق گورنر ہاؤس اور تمام سرکاری گیسٹ ہاؤسز کو کھولا جائے تاکہ نتھیاگلی آنے والے سیاح ان سہولیات سے مستفید ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!