ٹیم وائس آف ہزارہ کی منشیات کے خلاف قلمی جہاد کے اثرات آنا شروع۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹیم وائس آف ہزارہ کی منشیات کے خلاف جہاد کے اثرات آنا شروع ہوگئے۔وائس آف ہزارہ نے ایبٹ آباد پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں اور رشوت کے ایوز منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والے اہلکاروں کی متعدد بار نشاندہی کی جو سچ ثابت ہو گئی گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور آفریدی کو منشیات فروشوں کے ساتھ رشوت کے ایوز منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والے میرپور کے پولیس اہلکاروں کی اطلاع ملی جس پر خفیہ تفتیش کی تو میرپور کے دو اہلکار منشیات فروشوں کی رشوت کے ایوز منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے کا الزام سچ ثابت ہوگیا۔

جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے دونوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی جبکہ کہ دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے عوامی حلقوں نے وائس آف ہزارہ کی منشیات کے خلاف قلمی جہاد پر سلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا واضع رہے کہ وائس آف ہزارہ سماج کے خاموش قاتلوں کی نشاندہی سمیت عوامی مسائل کو دن رات اجاگر کرکے اپنا صحافتی کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!