انسانیت بھی لرزگئی:جاویدعروف کوچی کوقتل کرنے کے بعد لاش کو آگ کی بھٹی میں جلادیا گیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)انسانیت بھی لرزگئی قتل کے بعد لاش کو آگ کی بھٹی میں جلادیا گیا مقتول کی باقیات برآمد نواحی علاقہ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے داڑی چوک میں انسانیت سوز واقعہ کے دوران ظالم بیکری مالک نے مبینہ طور پر غریب دیہاڑی دار مزدور کو بھٹی میں جلا کر بھسم کر دیامقامی پولیس نے بھٹی سے ہڈیوں پر مشتمل جلی ہوئی نعش برآمد کر لی بیکری کا مالک سفیر نامی شخص کو گرفتارکرلیاگیا ہے 42 سالہ مقتول جاوید عرف کوچی ولد سید آغا سکنہ کیمپ نمبر 5 کھلابٹ ٹاؤن شپ داڑی چوک میں کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن سمیت سوشل میڈیا پر بھی مشتہر کیا تھا تاہم پولیس نے بیکری مالک سے تفتیش کی تو واقعات کھل کر سامنے آگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ اور لوگ بھی ملوث پائے جاتے ہیں جن پر پولیس اپنا ہاتھ ڈالنے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہے واقعی کی اطلاع ملتے ہی قرب و جوار میں کہرام مچ گیا اور عوامی سطح پر اس واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار دیکھا جا رہا ہے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے پولیس زرائع کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے مقتول کوپہلے قتل کیا اور بعد ازں آگ کی بھٹی میں جلادیا تاکہ مقتول کی لاش برآمد نہ ہوسکے تاہم پولیس مصروف تفتیش عمل ہے جلد مزید حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!