ایٹا انجینئرنگ (دوئم)میں بھی خیبرپختونخوا ٹاپ کرنے کے علاوہ تعمیر وطن کے بارہ طلبہ نے پہلی سات پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن کے طلبہ نے ایٹا انجینئرنگ (دوئم)میں بھی خیبرپختونخوا ٹاپ کرنے کے علاوہ 12طلبہ نے پہلی 7پوزیشنیں حاصل کیں ہیں۔ایٹا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز‘گروپ آف ایجوکیشن پاکستان کے طلبہ نے ایٹاانجینئرنگ (دوئم)میں پہلی‘دوسری‘2طلبہ نے چوتھی‘2طلبہ نے پانچویں‘2طلبہ نے چھٹی جبکہ 4طلبہ نے ساتویں پوزیشنز حاصل کیں۔تعمیر وطن کے طالبعلم سید عبدالاحد نے99فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں پہلی‘امہ حبیبہ ملک نے 96فیصد نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انیس ظہیراورقاضی عبید اللہ خان نے 93فیصد نمبر حاصل کرکے صوبہ میں چوتھی‘محمد عبداللہ اورعروبہ بتول نے 92فیصد نمبر حاصل کرکے پانچویں‘جنت ایاز شیرازی اورحزب اللہ جدون نے91فیصد نمبر حاصل کرکے چھٹی جبکہ سیدہ آمنہ شوکت‘شاہزیب شیرازاوراویس ندیم نے 0 9فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونحوا میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ ایٹا نتائج(اول)میں بھی تعمیرین طلبہ نے ایٹا(انجینئرنگ)میں خیبرپختونخوا ٹاپ کرنے کے علاوہ پہلی 5پوزیشنیں حاصل کیں تھیں۔تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورایگزیکٹوڈائریکٹر کم پرنسپل نے شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے پر تعمیرین طلبہ اوراساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تعمیرین طلبہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں بھی نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!