محکمہ بہبود آبادی کے دفترسے سرکاری ادویات چوری کرنے والا چوکیدار گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردارفیضان) محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی محکمہ پاپولیشن کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات چوری کرکے باہر فروخت کرنے والا چوکیدار دھر لیا گیا مقدمہ درج بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد،اس ضمن میں محمکہ پاپولیشن کے چوکیدار جاوید احمد ولد میراحمد بلبل محکمہ اینٹی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتاتا ہے کہ میں پشاور کا رہائشی ہوں اور مورخہ 24/12/2020 کو چھٹی پر جاتے ہوئے میڈیسن سٹور کا چارج اپنے دوسری چوکیدار نعیم خان ولد قائم خان کو دے کر گیا جب میں چار دن بعد چھٹی سے واپس آیا تو اپنا سٹور چیک کیا تو سٹور میں موجود سرکاری 24 کاٹن ادویات جنکی مالیت 25 لاکھ موجود نہیں تھے اسی دوران میں نے چوکیدار نعیم ولد قائم خان سے رابطہ کیا تو اس نے ٹامٹول سے کام لیتا رہا اسی دوران محکمہ انکوائری کی گئی جس میں محکمہ نے پورا یقین ہو گیا جس یہ چوری نعیم ولد قائم خان نے کی ہے جس پر محکمہ کی جانب سے تھانہ نواں شہر میں ملزم نعیم کے خلاف زیر دفعہ 408PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اسی دوران ڈی ٹی وی اسٹاف نے اسی دوران ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم ولد قائم کو گرفتار کیا اسی دوران ملزم پر ملزم عمران کو بھی گرفتار کر کے دونوں سے تفتیش شروع کر گئی اسی دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا اسی دوران محکمہ اینٹی کرپشن نے دونوں ملزمان سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزم نہیں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سٹور کیپر جاوید کے ساتھ مل کر یہ ادویات فروخت کرتا تھا وہ ایک لاکھ روپے اسٹور کیپر جاوید جبکہ پچاس ہزار روپے خود لیتا تھا محکمہ اینٹی کرپشن نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری مقدار میں ادویات برآمد کرلی انچارج اینٹی کرپشن کے مطابق دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!