شہریوں کو گھر کی دہلیز پراسلحہ لائسنس کی فراہمی کیلئے آن لان سافٹ ویئر متعارف۔

نئے نظام کے بعد صوبہ بھر کے شہری اسلحہ لائسنس فیس آن لائن جمع کرا کر فارم بھی آن لائن پر کریں گے۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخواحکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کا عمل آسان بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر اسلحہ لائسنس فراہم کرنے کے لئے اسلحہ لائسنس کا آن لائن سافٹ وئیر متعارف کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے محکمہ اطلاعات سے نئے نظام کی تشہیر کرنے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے ہو نیوالے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق نئے نظام کے متعارف ہونے کے بعد صوبے بھر کے شہری اسلحہ لائسنس فیس آن لائن جمع کرا کر فارم بھی آن لائن پر کریں گے اس مقصد کیلئے محکمہ داخلہ نے آئی ٹی بورڈ کے زریعے لنک کا نظام تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ ترجیحی بنیادوں پر لنک دن اسلحہ لائسنس کے سافٹ و بیئر سے منسلک کرنے محکمہ داخلہ نے عوام میں شعور پیدا کرنے اور اس نئے نظام سے فائدہ اٹھانے کیلئے محکمہ اطلاعات سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے میڈیا پر وسیع پیمانے پر پبلسٹی کر کے صوبے کے عوام میں شعور اجاگر کرے تا کہ عوام اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!