ای پاسپورٹ کا آغاز فیس شیڈول کا اعلان۔

فیس 9 ہزار سے 40 ہزار 500 کے درمیان ہوگی، ناریل پاسپورٹ فیس برقرار رہے گی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا، ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لئے 36 صفحات کی ناریل فیس 9 ہزار روپے ہوگی، 36 صفحات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، 72 صفحات ای پاسپورٹ کے لیئے نارمل فیس 16500 اور ار پینٹ کے 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل دس سالہ پاسپورٹ کے لیے ناریل فیس 13 ہزار 5 سو مقرر، دس سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہوگی۔ 72 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 اور ارجنٹ 40500 روپے ہوگی نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!