مصنوعی مہنگائی: ایڈیشنل اے سی کی کوٹھیالہ اورصوبن گلی بازاروں کی چیکنگ۔ دوکانداروں پر جرمانے عائد۔

تناول(جہانگیر شاہ)میڈیا کی خبروں پر ایکشن ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر کا لوئر تناول کے بازروں پر چھاپے مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائیاں۔عوام کا خراج تحسین۔ ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں جاری عوامی شکایات میڈیا کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال کا لوئر تناول کے کوٹھیالہ بازار اور صوبن گلی کا دورہ۔گوشت سے متعلق شکایات پر 01 قصاب کو نوٹس جاری، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں پر بیس ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے میڈیکل سٹورزاور دیگر مارکیٹ کا معائنہ کیا۔لوئر تناول کی عوام نے کاروائی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو میں آصف اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!