نائب نا ظم یاسرندیم قتل کیس کا فیصلہ، ملزمان کو قیدو جرمانے کی سزا کا حکم۔

عدالت نے تھانہ صدر کی حدود بجیدہ میں گلی پختگی تنازعہ پر قتل ہونیوالے نائب ناظم یا سر ندیم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ) تھانہ صدر کی حدود بجیدہ میں میں گلی پختگی تنازعہ پر قتل ہونے والے نائب ناظم یا سرندیم قتل کیس کا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزمان کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی جبکہ قتل میں نامزد ایک ملزم محمد یوسف ولد عبداللہ قبل ازیں ہی طبی موت انتقال کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود موضع بجیدہ میں 2016 میں کھلی پختگی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ملزمان محمد یوسف اختر نواز پسران عبداللہ ساکنان مجید ہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے نائب ناظم بجید و یا سر ندیم ولد عبدالرحیم سکنہ بجیدہ کوقتل جبکہ عامر محمد جاوید، عبدالرحیم اور عامر شہزاد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

ماڈل کورٹ نے مقدمہ میں دونوں ملزمان کو 2021 کو فیصلہ سناتے ہوئے سزاسنائی جس کے خلاف ملزمان نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہائی کورٹ ایبٹ آباد پہنچ کے جسٹس ابراہیم خان کی عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو دوبارہ سیشن عدالت کو ریمانڈ کر دیا جس پر گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن حج کی عدالت نے 324 اور 337 کے مقدمہ میں ملزم اختر نواز ولد عبداللہ کو 14 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جبکہ دوسرا ملزم محمد یوسف ولد عبداللہ فیصلہ سے قبل ہی اپنی طبعی موت پر وفات پاچکا ہے۔ مدعی کی جانب سے اسجد عباسی ایڈووکیٹ اور سردار آصف ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!