ایبٹ آباد میں گاڑیوں کے جعلی موبل آئل کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں گاڑیوں کے جعلی موبل آئل کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ لوگوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ جگہ جگہ گاڑیوں کے فری موبل آئل تبدیل کرنیوالی اکثریتی دوکانوں پر نامی گرامی کمپنیوں کاجعلی موبل آئل فروخت کیاجارہا ہے۔ دو سوروپے میں خریداجانیوالے جعلی موبل آئل کاڈبہ دوہزار روپے میں فروخت کرکے جہاں نہ صرف لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، وہیں اس جعلی موبل آئل کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق میزائل چوک منڈیاں، جپ پل، سپلائی، مری روڈ، فوارہ چوک، جنرل بس سٹینڈ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقوں میں جعلی موبل آئل دھوکہ دہی سے لوگوں کی گاڑیوں میں ڈال کر ماہانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کمائے جارہے ہیں۔ ایبٹ آباد شہر کے اندر جعلی موبل آئل کی بڑھتی ہوئی فروخت پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے جعل سازوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!