سٹی میئر ایبٹ آباد: پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کی مشکلات میں اضافہ۔ تازہ ترین سیاسی صورتحال۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)سٹی میئرکیلئے مضبوط امیدوار ڈھونڈنے میں ناکام۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے راجہ مبین کا نام بھی گردش کرنے لگا۔ مسلم لیگ(ن) عوامی مقبولیت کھونے اور گروپ بندی سے کمزور وکٹ پر۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر نے اپنے جنبہ برادری سے طویل مشاورت کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحصیل ایبٹ آباد میں اس وقت سردار شیربہادر،مسلم لیگ (ن) کے شمعون یارخان، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی، آزاد امیدوار اسد جاوید خان، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مظہر خان جدون، سردار شجاع نبی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سیّدجعفرشاہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے پاس مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے دونوں پارٹیاں مشکلات کا شکار ہے۔ موجودہ بلدیاتی الیکشن کا اثر اگلے سال ہونے والے عام انتخابات پر بھی پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق گلیات سے تعلق رکھنے والے راجہ مبین کا نام اس وقت سٹی میئر ایبٹ آباد کیلئے زیر غور ہے۔ مضبوط امیدوار نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی اگر مسلم لیگ (ن) کے شمعون یار خان کے مقابلے میں مظہر خان جدون کو ٹکٹ دے دیتی ہے تو ون ٹو ون مقابلے میں مظہر خان جدون کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!