بلال مسجد کے دورہ کے دوران سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف مخالف امیدوارکی نعرے بازی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلال مسجد کے دورہ کے دوران سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف مخالف امیدوارکی نعرے بازی۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے ایبٹ آباد کی175جامع مساجد میں سولرسسٹم نصب کروائے گئے۔ جامع مسجد بلال ٹاؤن کاکول روڈ کے سولر سسٹم کا کوئی مسئلہ تھا۔ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سولر سسٹم کے ٹھیکیدار کے ہمراہ موقع پر گئے اور بلال مسجد کے خطیب کی شکایت سنی اور موقع پر حل کرنے کا حکم جاری کیا۔ بلال مسجد کے ساتھ ملحقہ گھر میں مشتاق غنی کیلئے چائے کا انتظام کیاگیا۔ مشتاق غنی کی گاڑی بلال مسجد کے قریب کھڑی دیکھ کر وارڈ نمبر چھ کے امیدوار وقاص شاہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مشتاق غنی کیخلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اور ان پر حکومتی پارٹی کے امیدواروں کی الیکشن مہم چلانے کے الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق غنی بلال مسجد سے چلے گئے۔ تاہم ان کے مخالف گروپ کے لوگ نعرے بازی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!