ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور دیگر افسران کی ضلع بھر کے گرجا گھروں میں منعقدہ کرسمس کی تقاریب میں شرکت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلع بھر میں کرسمس کی تقاریب کا پرامن انعقاد، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی دیگر افسران کے ہمراہ ضلع بھر کے گرجا گھروں میں منعقدہ کرسمس کی تقاریب میں شرکت، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے مرکزی تقریب کے دوران سینٹ لکس چرچ میں، تحصیل مئیر ایبٹ آباد شجاع نبی، ایڈیشنل ایس پی جمیل اختر اور اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد پولیس کے تمام افسران اور جوان، مسیحیی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ایبٹ آباد پولیس اقلیتی برادری کے تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں اقلیتی برادری کی سہولت و آسانی اور مدد و رہنمائی کے لیے مینارٹیز ونگ کا خصوصی ڈسک بنایا گیا ہے جو اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد پولیس خوشیوں کے ساتھ ساتھ، مشکل کی ہر گھڑی میں بھی اپنے اقلیتی بھائیوں کے ساتھ ہے آپ کو کوئی بھی ایشو ہو کوئی شکایت ہو، آپ فوری طور پر رابطہ ایبٹ آباد پولیس آپ کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ ضلع ایبٹ آباد کے جملہ گرجا گھروں میں کرسمس کی تقاریب کا پر امن انعقاد یقینی بنانے پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے پولیس سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد دی جبکہ ضلع کے تمام گرجا گھروں میں کرسمس کی تقاریب میں پولیس افسران نے شرکت کی اور کرسمس کیک کاٹے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!