خیبر ختونخواہ میں الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔

سکیوٹی خدشات کے باعث جنوبی اور قبائلی اضلاع کے بعض صوبائی اور قومی حلقوں میں 8 فروری کو انتخابات کا انعقاد خطرے میں ہے۔
ان اضلاع میں حالات کی ان ہونے پر ضمنی انتخابات ہوں گے حتمی منظوری الیکشن کمیشن اور فاقی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) سیکورٹی خدشات کے باعث خیبر پختونخوا کے 2 سے 25 حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے امکانات ہیں جنوبی اضلاع کے بعض صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں پر انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکانات ہیں بعض قبائلی اضلاع میں بھی انتخابات کے ملتوی ہونے کے خدشات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے باعث انتخابات مختلف اضلاع میں ملتوی ہونے کے خدشات ہیں ان اضلاع میں دوبارہ حالات پر امن ہونے کے باعث ضمنی انتخابات کئے جائیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع میں کالعدم ٹی ٹی پی سے خطرات ہیں اے این پی، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے پہلے سے ہی دہشت گردی کے حوالے سے رپورٹ جمع کی گئی ہے صوبے میں اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ (ن)، قومی وطن پارٹی کے سربراہوں پر خود کش حملے بھی ہو چکے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض اضلاع میں انتخابات میں لڑائی جھگڑوں۔ کے بھی امکانات ہو نگے تاہم انتخابات کے حوالے سے حتمی منظوری وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!