سی او کینٹ کاپچیس ہزار درخت لگانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایبٹ آباد کے لوگوں کو بیوقوف مت بنائیں: وسیم خان جدون۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)سابق ناظم شیخ البانڈی وسیم خان جدون نے کہاہے کہ محکمہ ہر غلط کام کو روکیں گے بھی اور تنقید بھی کریں گے۔ سیاسی اور سماجی شخصیات جنہوں نے اس اقدام کے خلاف آواز اُٹھاء اُن پر سیاست کرنے کے سی او کینٹ ایبٹ آباد کے بیان کی مُزمت کرتے ہیں۔ کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ احترام اپنی جگہ لیکن حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے چُنار روڈ درختوں کی کٹاء اور کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے طرف سے ہر سال 25000 درخت لگانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کے ویڈیو میں مؤقف کی تائید نہیں کر سکتے یہ سرا سر جھوٹ پر مبنی سٹیٹمینٹ ہے۔سی او کینٹ ایک خاتون ہونے کے ناطے ہمارے لئے سب افسران سے زیادہ قابل احترام ہیں لیکن اُن کے غلط مؤقف کی تائید نہیں کر سکتے۔ سی او کینٹ کا اپنی لاعلمی کی بدولت کئے گئے غلط فیصلوں کو عوامی مفاد کی آڑ کا تحفظ دینا بھی غلط اقدام ہے۔ پہلے دن جب پتہ چلتے ہی موقع پر پہنچ کر کینٹ اہلکاروں کو وہاں سے بھگایا۔ اگر ہم غلط ہیں تو ہمارے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کیا جائے۔

پہلے دن بھی آپشن دیا تجویز دی کہ ایبٹ آباد کے سٹیک ہولڈر پر مُشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر عوامی زندگیوں اور املاک کے لئے خطرناک درختوں کی نشاندہی کریں اور اگر پھر بھی کسی درخت کو ہر حال میں سرے سے کاٹنا ہی آخری آپشن ہو تو پھر بھی پہلے ان درختوں کی جگہ مُتبادل کم از کم 10 یا 15 سال کی عمُر کے درختوں کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے۔ اُنھیں چنار روڈ پر ہر اُس درخت کے ساتھ کچھ فاصلے پر لگایا جائے جس کو ایبٹ آباد کے سٹیک ہولڈر پر مُشتمل کمیٹی واقعی عوامی مفاد عامہ کے خلاف قرار دیں پھر اگلا مرحلہ متعلقہ محکمہ کرے جس کی صوابدید اور ملکیت ہے۔ اس کے علاوہ نہ کوئی آپشن ہے نہ کسی کو من مانی کرنے دیں گے۔ کوء غلط فہمی میں نہ رہے اگر کوء زور زبردستی کرنا چاہتا ہے تو چُنار روڈ بھی ادھر ہے چُناروں کے درخت جن کو کاٹنے کی کوشش کی گء ہے وُہ بھی ادھر ہیں اور ہم تو ہیں ہی ادھر آئیں دو دو ہاتھ کریں دیکھتے ہیں کہ محکمے طاقتور ہیں یا ایبٹ آباد کے عوام۔ اگر تاریخی طور پر دیکھا جائے تو یہ درخت شیخ البانڈی سلہڈ دہمتوڑ کے لوگوں کی بلامعاوضہ وقبضہ شُدہ زمین پر لگے ہیں اور اس کے اصل وارث ضلع ایبٹ آباد کے ہی باشندے ہیں چاہے ان کا تعلق ان درج بالا دیہاتوں سے ہے یا سرکل بکوٹ گلیات باگن شیروان حویلیاں لورہ رش سے ہے اور اس روڈ اور درختوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری محکمہ C&w اور محکمہ جنگلات کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!