اے ڈی لوکل گورنمنٹ مانسہرہ نے دس فیصد رشوت وصولی کے باوجود ٹھیکیداروں کے بل روک لئے۔

مانسہرہ:کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ہزارہ کے جنرل سیکٹری نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مانسہرہ عصر خان تمام ٹھیکیداروں سے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کے عوض دس فیصد کمیشن بطور ایڈوانس رشوت وصولی کے باوجودبلوں کی ادائیگی نہیں کر رہے جس کی وجہ سے کروڑوں کے فنڈ لیپس ہو جائیں گے 30 جون تک اگر ٹھیکے داروں کو بلوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو کنٹریکٹر ایسوسی ایشن وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گی۔

ٹھیکیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسران کو ضلع بدر کیا جائے لاکھوں روپے ما لیت کمیشن وصول کرنے کے باوجود ٹھیکیداروں کو بلوں کی ادائیگی نہ کرنا اور مزید رشوت کا مطالبہ کرنا ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے اے ڈی لوکل مانسہرہ کی وجہ سے ٹھیکیدار دیوالیہ ہو چکے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سیکڑوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ہماری وزیر بلدیات خیبر پختونخواہ اور کمشنر ہزارہ سے اپیل ہے کرپٹ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضلع بدر کیا جائے اور تمام ٹھیکیداروں کو 30 جون سے قبل ادائیگیاں کی جا ئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!