سابق ای ڈی اوایجوکیشن قاضی تجمل بدترین حادثے میں جاں بحق۔

مینگورہ/سوات:سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایبٹ آباد آفیسر قاضی تجمل روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں گزشتہ روز وہ اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے ان کی گاڑی کو شانگلہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر ریسکو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ان کو زخمی حالت میں سوات ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے موصوف شانگلہ سکول میں پرنسپل تھے سوات سے نعش کو ہری پور ان کے گاوں ڈھنیڈہ منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر آنکھ آشکبار ہو گئی۔بدھ کی رات 9 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور آبائی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تمام مکبتہ فکر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل مینگورہ میں سفر کے دوران انکی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حالق حقیقی سے جا ملے قاضی تجمل کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا اور وہ انتہائی نفیس انسان تھے حادثے کی اطلاع پر ان کے چاہنے والے اور لواحقین پر قیامت ٹوٹ گء ان کی نماز جنازہ گزشتہ رات 9 بجے ان کے آبائی گاوں ڈھینڈہ میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں محکمہ ایجوکیشن افسران کے علاوہ وکلاء برادری سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتب فکر نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!