دو ہزار کلو میٹر چلی گاڑی نئی و آمدی گاڑی شمار ہوگی: پالیسی تیار۔

وفاق نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 ء میں ترمیم کر کے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی۔
اس سے قبل نئی گاڑی کیلئے یہ حد 500 کلو میٹر تھی، فیصلے کا مقصد بندرگاہوں پر درآمد کنندگان کو مسائل سے بچانا ہے۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او (2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اب 2 ہزار کلو میٹر تک چلائی گئی گاڑی نئی درآمدی گاڑی شمار ہوگی، اس سے قبل یہ حد پانچ سو کلو میٹر تھی،، وزرت تجارت کے مطابق فیصلے کا مقصد بندر گاہوں پر درآمد کنندگان کو مسائل سے بچانا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو 14 فروری 2024 کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متعدد در آمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیونکہ کشم پر 500 سو کلو میٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائمنٹ روک دی جاتی ہے۔ امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او 2022) کے پیرا 2 (اینچ) کے مطابق نئی گاڑی سے مراد وہ گاڑی ہے جو درآمد کی تاریخ سے پہلے 12 ماہ کے دوران تیار کی گئی تھی اور درآمد سے پہلے 500 کلو میٹر سے زیادہ نہ تو رجسٹر ڈ تھی اور نہ ہی استعمال کی گئی تھی۔ 11 اکتوبر، 2022 کو نوٹیفکیشن نمبر 2018/(13) 1 اے کی) ٹی پی (کے تحت تشکیل دی گئی درآمد ابرآمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کیلئے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی نے وقتا فوقتا ہونے والے اپنے اجلاسوں میں اضافی فائدہ اٹھانے کے ایک بار کے خاتمے کے ایسے معاملات پر غور کیا اور آئی پی او 2022 کے پیرا گراف 20 میں دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیرا گراف (2) – ایچ) میں نرمی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو ایک بار ریلیز کی اجازت دینے کا (2-ایچ) بارفیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!