ایبٹ آبادکے سلاٹرہاؤس میں جانوروں کاوزن بڑھانے کیلئے پانی کا استعمال۔

ایبٹ آباد:سلاٹرہاؤس میں جانوروں کاوزن بڑھانے کیلئے پانی کا استعمال۔ڈاکٹرکی اجازت کے بغیر سلاٹرہاؤس میں جانوروں کو ذبح کیاجانے لگا۔ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ اس ضمن میں مصدقہ ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے سلاٹرہاؤس میں ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر اوربغیر کسی طبی معائنے کے قصاب لاغر اور بیمارجانوروں کو ذبح کرکے دوکانوں پر فروخت کررہے ہیں۔

جبکہ اوپر سے ظلم کی بات یہ ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد ان کی شہہ رگ میں پائپ کے ذریعے پانی داخل کیا جاتاہے۔ جس سے جانور کے تمام گوشت میں پانی بھر جاتا ہے اور پانی داخل کرنے کی وجہ سے جانور کے گوشت کے وزن میں چالیس تک فیصد اضافہ ہو جاتاہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں اکثریتی قصابوں کی دوکانوں پر فروخت کئے جانیوالے گوشت میں پانی کی وجہ سے ڈھیلا پن، گوشت میں پانی کی وجہ سے چمک اور انتہائی زیادہ سرخی باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب دوکانوں پر جو گوشت فروخت کیا جارہاہے اس پر کسی سرکاری ڈاکٹر کی مہربھی نہیں لگی ہوتی۔

ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ ایبٹ آباد کے سلاٹر ہاؤس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور گوشت میں پانی ملانے والے قصابوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیاجائے اور انہیں جیل بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!