خاتون سے پرس چھیننے والے موٹرسائیکل سوار پولیس کے دوناکے توڑ کرفرار۔

ایبٹ آبادتھانہ بگنوتر کی حدود میں ہرنو میں موٹرسائیکل سوار راہزن گروہ سرگرم۔موٹرسائیکل سوارخاتون سے پرس چھین کر فرار۔ناکہ بندیوں کے باوجود پولیس ملزم کو نہ پکڑ سکی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود ہزنو کے مقام پر دو خواتین گاڑی کے انتظار میں ہرنو کے مقام پر بنی انتظار گاہ میں بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک گندگی جمع کرنے والا موٹر سائیکل نمبر RIO 8767 پر سوار نوجوان نے انتظار گاہ میں بیٹھی خاتون سے پرس چھین کر موقع سے فرار ہو گیا خاتون کی جانب سے شور شرابا کرنے مقامی افراد نے ایس ایچ او نواں شہر کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان نے دھمتوڑ میں ناکہ بندی کردی مگر موٹرسائیکل سوار ناکہ بندی توڑ کر موقع سے فرار ہوگیا اسی طرح نامعلوم موٹرسائیکل سوار دھوبی گھاٹ  چوک پر لگی ناکہ بندی توڑ کر موقع سے فرار ہوگیا بگنوتر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!