تین رکنی ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار۔ تفتیش جاری۔

ایبٹ آباد: تین رکنی ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار۔ تفتیش جاری۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں ڈکیتیاں کرنیوالے تین ڈاکوؤں کو ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور نے کافی تگ و دو کے بعد گرفتار کرکے چھین گئی رقوم برآمد کرلی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دس دن قبل بڑا مور نز چہڑ گلی کے مقام پر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان عباس ولد صادق سکنہ لسن، طاہر ولد ریاضت سکنہ کیڑی ناڑہ اور شیراز ولد فرمان علی سکنہ چک حال چندومیراکو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ بجرم 382 ت پ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!