منشیات کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبدالباسط کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد: منشیات کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبدالباسط کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں تھانہ میرپور کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ رواں سال تیس جنوری کو تھانہ میرپور کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بابر ولد صابر سکنہ میرپور کو ایک کلوچرس سمیت گرفتار کیا۔ ملزم بابر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایاکہ ناڑی روڈ کا رہائشی عبدالباسط ولد آصف خان بھی اس کو منشیات سپلائی کرتاہے۔ پولیس نے عبدالباسط کی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے لیکن ہر مرتبہ یہ فرار ہو جاتاتھا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کے اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عبدالباسط کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!