ایبٹ آباد شہر کے نامی گرامی ہوٹل فحاشی کے اڈوں میں تبدیل۔

ایبٹ آباد: تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی کی حدود میں موجود نامی گرامی ہوٹل پولیس کی ملی بھگت سے فحاشی اڈوں میں تبدیل زرایع نے اس ضمن میں بتایا کہ ایبٹ آباد کے نجی ہوٹلز اور ہاسٹلز میں مشکوک افراد کی آمد ورفت جاری ہے مگر افسوس پولیس صرف پراگرس پوری کرنے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی گزشتہ روز گامی اڈہ عوامی شکایات پر پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ رنگلیاں منانے والے دو لڑکوں سمیت لڑکی کو رنگے ہاتھوں پکڑا مگر بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے ہوٹل مالک سے مٹھی چابی کر نے کے بعد معاملہ رفع دفع آ کر دیا اور رنگ ریلیاں منانے والے دونوں لڑکوں کو چھوڑ دیا ہوٹل میں بغیر رجسٹریشن کے کروائے کمروں کو گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر دے دیا جاتا ہے جو سکورٹی رسک بن سکتا ہے جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے ڈسٹرک پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر خصوصا نجی ہوٹلوں اور ہاسٹلوں کی چکنیگ کو یقینی بنایا جائے اور محکمہ میں موجود کالی بھڑوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!