نواز شریف کے بغض میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا: سردار راشد یعقوب۔

ایبٹ آباد: ترقی کے خواب دکھا کر، کروڑوں نوکریوں کے سپنے دکھا کر، لاکھوں گھر بنا کر دینے کے جھوٹ ہی جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت نے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے ملک کو عالمی سازش کے تحت پانامہ کا ہنگامہ کھڑا کر کے میڈیا کے ذریعہ جھوٹے پروپیگنڈے کر کے اُس وقت کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اور قائد عوام میاں محمد نواز شریف کو بدنام کرنا کیا اور جب قائد عوام میاں محمد نواز شریف پر کرپشن ثابت نہ ہوئی تو اقامہ پر وقت کے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا جو بعد میں جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ثابت ہوا کہ عدلیہ کا یہ فیصلہ بھی بھٹو کیس کی طرح تاریخ میں کالے حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی صدر نواز شریف لوورز سردار راشد نے پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ 3 بار کے منتخب وزیر اعظم ایک سو سے زائد بار ناکردہ گناہوں کی پیشیاں بھگتنے والے شخص جو کہ اپنی شریک حیات کو بسترمرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ قانون کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان کی محبت میں اپنے اوپر لگے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے لندن سے پاکستان آتا ہے اور اپنے اوپر بنے مقدمات کا جواں مردی سے مقابلہ کرتا ہے ایسے شخص کو تین بار عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آنے والے کو ایسے مقدمہ میں اشتہاری قرار دینا جس مقدمے کا فیصلہ کرنے والے جج نے اپنی بے بسی میڈیا پر آکر بتادی میاں محمد نواز شریف کے لاکھوں کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کے کروڑوں ووٹروں کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نواز شریف کے بغض میں آکر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے چور چور کا نعرہ لگا کر 126 دن ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے والے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ پر مخصوص گروپ کے ذریعہ واویلا کرنے والے انصاف، ترقی، امن اور خوشحالی کے دعویداروں کا اقتدار میں آنے کا مقصد بھی مسلم لیگ (ن) اور قائد عوام محمد نواز شریف کو ٹارگٹ کرنا ہے اور آج اپنے اردگرد چینی چور، آٹا چور، میڈیسن مافیا، پیٹرول مافیا اور سب سے بڑھ کر پورے ملک میں لینڈ مافیا کو مضبوط و تحفظ دیا گیا انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مِٹ جاتا ہے موجودہ حکومت انتقام، تکبر و غرور اور لاپرواہی کے اُس درجے پر پہنچ چکی ہے اگر ان کو مزید حکومت کرنے کا وقت دیا گیا تو یہ اس ملک کے ساتھ بڑا ظلم ہوگا اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر اس عوام دشمن حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے غور و فکر کرنا ہوگا تاکہ پاکستانی عوام کواس ظالم اور بے حس حکومت سے چھٹکارا مل سکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!