ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار ان ایکشن:ڈکیتی کے تین ملزمان گرفتار۔پانچ لاکھ کی رقم برآمد۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)بالڈھیر کریانہ سٹور چوری۔ ملزمان گرفتار۔مسروقہ رقم 5 لاکھ روپے، 1 پستول، 1 موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔تھانہ سرائے صالح کی حدود بالڈھیر ملز کالونی کے سامنے کریانہ سٹور میں رات کی اوقات میں روشن دان کے نیچے سے اینٹیں نکال کر اندر سوئے ہوئے شخص کو باندھ کر دوکان میں پڑی رقم مبلغ 5 لاکھ روپے، 1 پستول 30 بور اور 01 موبائل فون ٹچ چوری کر کے لے جانے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعات 380/457/34 تھانہ سرائے صالح میں درج رجسٹر ہوا۔

واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی اور دیگر تفتیشی افسران کو ملوث ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمد کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی نگرانی میں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے ذرائع سے معلومات پر عادی جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کرنے کے ساتھ مشکوک حرکات وسکنات پر شک کی بناء پر عمر عرف خان اللہ ولد جمع خان سکنہ حال چمبہ گاؤں کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن اس نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ جس کو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے محمد عادل ولد محمد صدیق اور عامر خان ولد اسماعیل ساکنان حال چمبہ گاؤں کو گرفتار کیا۔ جن سے مسروقہ رقم مبلغ 5 لاکھ روپے، 01 پستول اور موبائل فون کے ساتھ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 عدد پستول بھی برآمد کرلئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!