ایٹا ٹیسٹ میں دوسروں کی جگہ امتحان دینے والے محکمہ تعلیم، عدلیہ، پولیس اور دیگرمحکموں کے پچیس اہلکار گرفتار۔

بٹگرام (وائس آف ہزارہ)ضلع بٹگرام میں ایٹاپی ایس ٹی ٹیسٹ کے دوران 25 جعلی امیدوار گرفتار مقدمہ درج۔تھانہ سٹی بٹگرام پولیس نے پی ایس ٹی ایٹا ٹیسٹ کے دوران اصل امیدواروں کی جگہ دوسرے امیدواروں کو ایٹا ٹیسٹ دینے کی پاداش میں 25 جعلی امیدواروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پی ایس ٹی ایٹا ٹیسٹ میں گرفتار ہونے والے امیدواروں میں، محکمہ ایجوکیشن، عدالت، محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایٹا ٹیسٹ سنٹر انچارج ضلع بٹگرام عقیل احمد نے تھانہ سٹی بٹگرام میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ایٹا ٹیسٹ سنٹر ڈگری کالج چھپرگرام میں پی ایس ٹی ٹیسٹ کے دوران ضلع کوہستان کے امیدواروں نے اصل امیدواران کی جگہ جعلی امیدوار بیٹھا کر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پی ایس ٹی ایٹا ٹیسٹ دینے کی کوشش کی ہے۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!