ایم پی اے قلندر خان لودھی نے پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کرادی۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) ایم پی اے قلندر خان لودھی نے پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کرادی۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالج ٹھیکیدار اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا پی ٹی آئی لوئر تناول کی قیادت کے ہمراہ کالج کی جگہ کا دورہ اہلیان علاقہ سے ملاقات لے آؤٹ تیار اگلے چند روز تک کام شروع کرنے کی یقین دہانی اہلیان علاقہ نے قلندر لودھی کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے قلندر خان لودھی نے مرحوم حاجی اشرف خان تنولی کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنا دیا گزشتہ روز پنڈکرگوخان ٹیکنیکل کالج کے لیئے پہلے مرحلے میں 8کروڑ کی خطیر رقم جاری کردی اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالج حیدر علی کنٹریکٹر احمد نواز خان نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کالج کی جگہ کا دورہ کیا اور اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف لوئر تناول کے جنرل سیکرٹری علی حیدر خان سابقہ ڈسٹرک ممبر بابو خوشحال خان،مرحوم حاجی اشرف کے فرزند ہارون اشرف تنولی،پیر خان تنولی،حاجی بنارس خان،حاجی ملک سردار،صدر صادق خان،الیاس خان تنولی،یونس خان،عارف خان تنولی، جاوید خان تنولی کے علاوہ اہلیان علاقہ کی بھی کثیرتعداد موجود تھی ایم پی اے قلندر لودھی نے متعلقہ محکمے کو جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایات کی جس پرکنٹریکٹر اہلیان علاقہ کو یقین کروائی کہ اگلے چند روز میں ٹیکنیکل کالج کی تعمیرات کا باقاعدہ آغاز اگلے چندروز میں کردیا جائے گا اہلیان علاقہ کی طرف سے علی حیدر خان ٹیکنکل کالج کی تعمیر کے لیئے فنڈز فراھم کرنے پر اور کالج کاکام شروع کروانے پرایم پی اے قلندر خان لودھی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!