ایبٹ آباد پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑاآپریشن، جائیداد یں ضبط، شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑاآپریشن، جائیداد یں ضبط، شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایبٹ آبادپولیس نے عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں شامل،تفتیش نہ ہونے اوراشتہاری قرار دیے جانے والے مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور قانون کے مطابق ایسے افراد کی جائیداد کی قرقی کے لیے عملی طور پر اقدامات شروع کر دیے ہیں اس حوالے سے ضلع بھر میں 61مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا جبکہ 21مجرمان اشتہاریوں کی جملہ منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی بحق سرکار کے حوالے سے کاروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی جائیدادکی قرقی، شناختی کارڈ ز بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی حسب ضابط کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں تاکہ مجرمان اشتہاریوں کی جلد از جلد گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں اور مظلوم افراد کوانصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!