حلقہ پی کے 37میں سردار ادریس کی سکیموں کے افتتاح۔ تین سالوں میں مسلم لیگی ایم پی اے کوئی میگاپروجیکٹ نہ لاسکے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تین سالوں میں صرف افتتاح کے ڈرامے۔ گلیات کے لوگ مسلم لیگی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ کو ووٹ دے کر پچھتانے لگے۔تین سالوں میں کوئی بھی میگاپروجیکٹ نہ لایا جاسکا۔ گلیوں، نالیوں اور ہینڈپمپوں کے افتتاح پر افتتاح کے ڈراموں پر گلیات کے لوگ سراپا احتجاج۔اس ضمن میں حلقہ پی کے 37 کی مختلف یونین کونسلوں کے لوگوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم لوگوں نے سال 2018ء میں مسلم لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو ووٹ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ موصوف کا تعلق ایک تو اپوزیشن جماعت سے ہے۔ جبکہ دوسری جانب وہ حلقہ کیلئے پچھلے تین سالوں کے دوران کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں لاسکے۔ تین سالوں کے دوران گلیوں، نالیوں اور ہینڈ پمپوں کے افتتاح کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اس حلقہ کے لوگ آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سابق ایم پی اے سردار ادریس کی جانب سے آخری دو سالوں کے دوران منظور کئے جانیوالے کئی منصوبوں کے افتتاح بھی مسلم لیگی ایم پی اے کرچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناتھاکہ بلاشبہ سابق ایم پی اے سردار ادریس نے فرزند گلیات ہونے کا حق ادا کیا۔ یونین کونسل تاجوال، نملی میرا، نتھیاگلی، دہمتوڑ سمیت دیگر یونین کونسلوں میں سردار ادریس نے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ حاصل کئے۔ سردار ادریس سال 2018ء کا الیکشن ہار گئے تھے۔ تاہم ان کے منصوبوں کے افتتاح مسلم لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کررہے ہیں۔ مسلم لیگی ایم پی اے نے تین سالوں میں ایک منصوبہ بھی حلقہ کیلئے نہیں لایا۔ برفباری کے دوران موصوف نتھیاگلی میں گاڑیوں کو دھکے لگا کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیتے ہیں۔آئند چند روز میں حلقہ میں ٹی ایم اے کی پانچ پانچ سکیموں کے افتتاح کئے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے سال 2018ء میں بڑی غلطی کی ہے۔ آئندہ ایسی غلطی نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!