بڑے بھائی کی چرس فروخت کرنیوالاسپلائی کا رہائشی سولہ سالہ عارب حسین گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بڑے بھائی کی چرس فروخت کرنیوالاسپلائی کا رہائشی سولہ سالہ عارب حسین گرفتار۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پولیس چوکی سپلائی کے اہلکار گشت پرتھے کہ انہیں ایک نوجوان ہاتھ میں شاپنگ بیگ اٹھائے نظر آیا۔ جو پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر تیز تیز چلنا شروع ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر شاپنگ بیگ کو چیک کیا تو اس میں ایک 1063گرام چرس تھی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کیاگیا۔ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نعمان جاوید نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے اپنی شناخت عارب حسین ولد واجدسکنہ بانڈہ دلازاک ایبٹ آباد کے طورپربتائی۔ ملزم عارب حسین نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ یہ منشیات اس کے بڑے بھائی حماد عرف مادی کی ہے۔ جس پر ملزمان عارب حسین اور حماد کیخلاف تھانہ کینٹ میں علت نمبر: 1186زیر دفعات: نائن ڈی سی این ایس اے اور سترہ سی این ایس اے کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عارب حسین کا کزن حسن عرف کالا اور دیگر بھی منشیات کے اس گروہ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!