پنڈ کرگوخان میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن چارکلوچرس اور اسلحہ برآمد۔

تناول:پنڈ کرگوخان میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔متعدد منشیات فروش گرفتار۔منشیات کے سوداگروں اور نوجوان نسل میں زہر گھولنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ایس ایچ او شیروان اس ضمن نے پولیس نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کا جرائم پیشہ افراد منشیات کے سوداگروں سے پنڈکرگو خان میں کھڑاک متعدد منشیات فروش گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں پابند سلاسل کردیئے۔ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے ایلیٹ فورس لیڈیز پولیس اور بمعہ پولیس نفری پنڈ کرگوخان کے متخلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران محمد لیاقت ولد اشرف قوم تنولی ساکنہ پنڈ کرگوخان سے 2192 گرام چرس اسد ولد شوکت علی ساکنہ پنڈکرگوخان کو2072گرام کے ساتھ گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں مقدمات زیر دفعہ 9D CNSA درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

ایک اور کاروائی کے دوران اورنگزیب ولد قلندر خان ساکنہ پنڈ کرگوخان سے ایک عدد رپیٹر گن 12 اور 15 کارتوس برآمد کرکے 15AA KPK کا مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ان تابڑ توڑ کاروائیوں کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ اوتھانہ شیروان طبل جنگ بجا کر موت کے سوداگروں جو کھلا پیغام دے دیا ہے اگر تھانہ شیروان کی حدود میں رہنا ہے تو سفید پوشی کے لبادے میں چھپے جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی دھندوں سے باز رہنا ہوگا نوجوان نسل میں جو لوگ زہر منتقل کررہے ہیں ان کے لیئے تھانہ شیروان کی حدود تنگ کرکے قانون کے مطابق علاقہ بدر کرنے پر مجبور کیا جائے گا میرا مشن علاقے میں امن وامان قائم کرنا علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے علاقے کو کرائم اور جرائم سے پاک کرنا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!