ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1110مریض صحت یاب۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مریض جاں بحق۔

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1110مریض صحت یاب ہو گئے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں میں چار افراد اس مہلک مرض سے شہید ہو گئے ہیں اور اب تک ضلع بھر میں 68افراد اس بیماری سے شہید ہوئے ہیں اور 119افراد میں اب بھی کرونا وائرس پایا جا رہا ہے اب تک ضلع بھر میں 1300افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے1110مریض صحت یاب ہو گئے ہیں 68جاں بحق ہوئے ہیں اور119 میں اب بھی وائرس پایا جا رہا ہے ضلع بھر میں 5849افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے4310افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ہزارہ ریجن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ضلع ایبٹ آباد میں کروائے گئے ہیں اور سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی ضلع ایبٹ آباد میں ہی ہے جبکہ دوسری طرف سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ضلع ایبٹ آباد میں ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہزارہ کے دیگر اضلاع سے انتہائی تشویشناک حالت میں مریض ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل ہوتے رہے ہیں اور زیادہ تر اموات ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہی واقع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!